خبرنامہ سندھ

کراچی میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک

کراچی میں شہریوں

کراچی میں شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک

کراچی:(ملت آن لائن) پولیس نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ گلبہار کے علاقے میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جن میں سے ایک اہل علاقہ کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق گلبہار کے علاقے میں ڈکیتی کی کوشش میں ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل دیوار سے ٹکرا گئی جس کے بعد دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ زخمی ڈاکوؤں پر شہریوں نے تشدد کیا جس سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جب کہ دوسرے کو زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ اس قسم کا ایک واقعہ گلشن اقبال بلاک ون میں بھی پیش آیا جہاں لوٹ مار کرنے والے 2 افراد میں سے ایک کو شہریوں نے پکڑ لیا اور دوسرا فرار ہوگیا، عوام نے ڈاکو کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کی جانب سے اورنگی ٹاؤن کے علاقے پیرآباد میں رات گئے کیے گئے آپریشن میں بھاری نفری نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر ​تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 2 خواتین سمیت 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، پولیس کے مطابق دونوں خواتین کے قبضے سے 8 ہزار روپے کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔ کورنگی ضیاء کالونی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جنہیں رینجرز نے تفتیش کے لئے اپنی حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب ضیا کالونی میں رینجرز نے کارروائ​ی کرتے ہوئے دو منشیا​ت فروشوں کو گرفتار کرلیا، ذرائع کے مطابق گرفتار منشیات فروش اس سے پہلے بھی گرفتار کیے جاچکے ہ​یں۔