خبرنامہ سندھ

کراچی میں طوفانی بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات

کراچی (آئی این پی) کراچی میں آج شام ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ کو گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات بارش کا سسٹم مدھیا پردیش بھارت سے جنوب مشرقی سندھ میں داخل ہوگا ۔ سسٹم مٹھی ، تھرپارکر اور ننگر پارکر میں بارش برساتا ہوا آج کراچی میں داخل ہوگا ۔ شام کو کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ بدھ کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ کراچی میں 50 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے ، کراچی میں بارش کے بعد سسٹم بلوچستان کی سمت چلا جائے گا ۔ دوسری جانب ممکنہ بارشوں کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔ مختلف مقامات پر سٹی وارڈن تعینات کر دیئے گئے ۔ شہری شکایت کی صورت میں 1339 پر رابطہ کریں ۔ ریسکیو ایمبولینس کے لیے 1122 ، فائر بریگیڈ کے لیے 16 پر رابطہ کریں ۔ محکمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ۔ دوسری جانب لاہور میں صبح سویرے ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ کراچی میں آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج اور کل موسلادھار بارش کی پیش گوئی کر دی ۔ ہوشیار خبردار ، کراچی والے ہو جائیں تیار ، آج اور کل ہوگی تیز برسات نشیبی علاقوں کا بھی برا حال ہوگا ۔ محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ کراچی میں نالوں کی صورتحال جوں کی توں ہے ، صفائی سے متعلق فنڈ جاری ہونے کے باوجود نالے بھرے پڑے ہیں ۔ نکاسی کا بھی کوئی راستہ نہیں اگر ایسے میں تیز بارش ہوگئی تو وہی ہوگا جو دو ہفتے پہلے ہوا تھا ۔ کراچی کی سڑکیں پھر تالاب بن جائیں گی اور ہر طرف پانی ہی پانی ہوگا ۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں ۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور ، اسلام آباد ، کے پی ، سکھر ، میرپور خاص ، ژوب اور کشمیر سمیت مختلف بالائی علاقوں میں بھی تیز بارش ہوگی ۔ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا ۔