کراچی( ملت آن لائن)کراچی میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔کراچی میں بڑھتی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے اور دن میں کئی گھنٹے ہونے والی لوڈشیڈنگ نے عوام کے لیے رمضان کا مہینہ مشکل بنادیا ہے۔گزشتہ رات بھی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد، گلستان جوہر، یونی ورسٹی روڈ، گلشن اقبال، صفورا، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد، ملیر، قائد آباد، کیماڑی، شاہ فیصل کالونی، کورنگی اور لانڈھی شامل ہیں۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے دعوے کچھ اور ہی کہانی سنارہے ہیں۔ کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔اضافی یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔ذرائع کےالیکٹرک کے مطابق کا عملہ مقامی فالٹس کی جلد از جلد درستگی کے لیے موجود ہے۔