خبرنامہ سندھ

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) شادمان ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہکار جاں بحق ہوگیا۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن نمبر ایک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ اہلکار کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت 45 سالہ نوید اختر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول حاصل کرلئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزموں کو بہت جلد قانون کے شکنجے میں کس لیا جائیگا۔

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن نمبر ایک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ اہلکار کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت 45 سالہ نوید اختر کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول حاصل کرلئے ہیں۔
مہران یونیورسٹی کی باؤنڈری وال کے قریب سے برآمد 5 دیسی ساختہ بم ناکارہ بنادیے گئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامشورو میں بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے مہران انجینرنگ یونیورسٹی کی دیوار کے قریب سے برآمد 5 بموں کو ناکارہ بنادیا، جب کہ بم برآمد ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔5 مشکوک بیگس کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز فورا پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر یونیورسٹی جانے والی بسوں کو متبادل راستوں پر ڈال کربم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت سے سات کلو وزنی تمام بموں کو ناکارہ بنادیا ہے جبکہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔