خبرنامہ سندھ

کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج
کراچی:(ملت آن لائن) لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج جاری ہے اور ورکرز نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والے راستے پر دھرنا دے رکھا ہے۔ کراچی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج جاری ہے اور اس دوران ورکرز نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی پولو گراؤنڈ کی سڑک پر دھرنا دے دیا ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کےباعث پولو گراؤنڈ سے پی آئی ڈی سے جانے والی سڑک کو بند کردیا گیا ہے جب کہ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ پولیس نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو آگے جانے سے روکا جس پر ورکرز اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ پولیس نے احتجاج کے باعث اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جب کہ احتجاج کےباعث سڑک بند ہونے سے شاہین کمپلیکس کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہےکہ انہیں پانچ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جس کے باعث احتجاج پر مجبور ہیں۔