خبرنامہ سندھ

کراچی میں مبینہ مقابلہ،2 مطلوب دہشت گردہلاک

کراچی:(آئی این پی) کےعلاقےشاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ مقابلے میں2 مطلوب دہشت گردہلاک ہوگئے جبکہ خودکش جیکٹ برآمدکرلی،گوجرانوالہ میں بھی کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گردپکڑاگیا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں حساس اداروں کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی، مقابلےکے دوران 2 مطلوب دہشت گردہلاک ہوگئے۔ مقابلےمیں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سےخودکش جیکٹ،دستی بم،کلاشنکوف اوردیگراسلحہ برآمدہوا ہے جبکہ دہشت گردوں کےدیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے محاصرہ جاری ہے۔ گوجرانوالہ میں بھی کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گردپکڑاگیا ہے۔