کراچی:(آئی این پی)کراچی میں جام صادق پل کے قریب اور شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اورگیارہ افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں جام صادق پل کے قریب ٹریلر اور ہائی روف میں ٹکر ہوگئی،حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت احسن اور صنوبرکے نام سے ہوگئی ہے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، ادھر شاہراہ فیصل پر ائیرپورٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی الٹ گئی،حادثے میں چھ افراد زخمی ہوگئے،جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔