خبرنامہ سندھ

کراچی میں مسجد کے حجرے میں فائرنگ امام جاں بحق

کراچی:(اے پی پی) گلستان جوہر میں واقع مسجد کے حجرے میں فائرنگ سے پیش امام جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع مسجد میں واقع حجرے میں نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حبیب الرحمان ہے اور وہ مسجد کے پیش امام تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ صفورا گوٹھ میں ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس کے قریب سرکاری گاڑی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی کراچی شرقی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے گاڑی میں موجود لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر گارڈ نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص ڈاکو ہے۔