کراچی(اے پی پی)سابق ناظم کراچی مصطفی کمال اورانیس قائم خانی کی پریس کانفرنس کے بعد شہر کے کچھ علاقوں میں مصطفی کمال کے حق میں وال چاکنگ بھی کی گئی ہے۔ سابق ناظم کراچی مصطفیٰ کمال کوڈیفنس میں واقع ان کےگھر جاکر بعض اہل محلہ نے پھولوں کے ہار پہنائےاور توقع ظاہر کی کہ وہ کراچی کو پھرسے بارونق اورجدید شہر بنائیں گے۔ ان کے گھرکی سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہے اور دیواروں پر خاردارتاریں اور کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔ شہرکے بعض علاقوں میں دیواروں پر مصطفیٰ کمال کے حق میں نعرے لکھے گئے ہیں، مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں۔ وال چاکنگ میں مصطفیٰ کمال کو ویل کم بھی کیا گیا ہے ۔ حیدرآباد میں حالی روڈ پر انیس قائم خانی کے گھر کے باہر بھی 5 پولیس اہل کارتعینات اور پولیس موبائل کھڑی کردی گئی ہے۔