کراچی،(ملت آن لائن) کراچی میں ناردرن بائی پاس پر لکی چڑھائی کے قریب ہائی ٹینشن لائن کے کھمبے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکا منگھوپیر میں چند روزقبل سوئی گیس پائپ لائن پر ہونے والے دھماکے سے مماثلت رکھتا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔دھماکے میں500 گرام کے قریب بارودی مواد استعمال کیا گیا،اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔