کراچی:(اے پی پی)اسلام آباد میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے کراچی میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد مظاہرین پر امن طور پر روان ہوگئے۔ کراچی میں مزار قائد کے سامنے نمائش چورنگی پر گزشتہ 4 روز سے مختلف مذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکن دھرنا دیئےبیٹھے رہے تاہم اسلام آباد میں قائدین کی جانب سے دھرنا ختم ہونے کے بعد کراچی میں بھی مذہببی جماعتوں کے قائدین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 7 کارکنان رہا کردیے گئے ہیں۔ دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر پولیس کی جانب سے ٹریفک کھولنے پر کچھ شرکا مشتعل ہوگئے اور پتھراؤ شروع کردیا جس سے کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، شرکا کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے تمام ساتھی رہا ہوکرنہیں آجاتے ہم یہاں سے نہیں جائیں گے تاہم بعد ازاں علما کی اپیل پر دیگر شرکا بھی پر امن طور پر واپس روان ہوگئے۔