خبرنامہ سندھ

کراچی میں پولیس پر حملے میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار

کراچی:(آئی این پی ) پولیس حملے میں ملوث مشتبہ شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا جب کہ ملزم واقعے سے چند لمحے پہلے ہیلمٹ پہنے بریانی کی دکان پر آیا تھا۔ گرفتار ملزم ماضی میں ایک کالعدم تنظیم سے وابستہ رہا ہے جب کہ ملزم کو مزید تفیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس پر فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 7 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔