خبرنامہ سندھ

کراچی میں پولیس کی کارروائی،2جعلی اہلکاروں سمیت5ملزمان گرفتار

کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقے ڈیفنس،نیوکراچی اور لیاری میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو جعلی پولیس اہلکاروں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔رات گئے سی ٹی ڈی سول لائن کی ٹیم نے ڈیفنس کے علاقے خیابان شہبازمیں خفیہ اطلاع پر چھاپا مار کر مبینہ ٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا۔ایس ایس پی، سی ٹی ڈی خواجہ نوید کے مطابق ملزم کو سات پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتارکیا گیا ہے اور دوران تفتیش سنسنی خیرانکشافات کی توقع ہے۔ادھرنیوکراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز فرخ اور احمد رضا کو گرفتار کرلیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری موسیٰ لین اور گارڈن تھارولین میں چھاپے مار کر گینگ وارکے دو ملزمان سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا، زیرحراست افراد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔بغدادی پولیس نے بھی میراں پیر کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم ارشد کو زخمی حالت میں دھرلیا۔ کیماڑی گلشن سکندر میں واقع ایک گھر سے نذیراحمد نامی شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔