کراچی:(ملت آن لائن) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتارکیا، گرفتار ملزمان سے موبائل فونز ،اسلحہ، نقدی اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں۔
دوسری جانب درخشاں پولیس نے چھاپوں کے دوران نو گداگروں کے علاوہ منشیات فروش واشتہاری ملزمان کو دھرلیا۔
ادھر پولیس نے لیاری کلری شاہ ولی اللہ روڈ سے منشیات فروش اور چاکیواڑہ میں لاکھوں روپے کی چھالیہ ٹیکسی سے برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شہر قائد کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پرایک شخص کو زخمی کردیا گیا جبکہ سلطان آباد میں پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 12 نومبر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ہیروئن برآمد کی تھی۔