کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 1 ڈاکو ہلاک 32 افراد گرفتار
کراچی :(ملت آن لائن) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ 32 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے اتحاد ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اورایک کو گرفتارکرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان موبائل کی دکان میں ڈکیتی کرنے کے بعد فرار ہورہے تھے، پولیس نے ملزمان سے پانچ موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ دوسری جانب پولیس نے نارتھ ناظم آباد ، بفرزون، کے بی آر اور لیاقت آباد، اجمیرنگری سمیت دیگرعلاقوں میں رات گئے کومبنگ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لیے مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔ ادھر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور پیرآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونےمیں کامیاب ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان رکشے میں لوٹ مار کررہے تھے۔ کراچی: لنڈی کوتل چورنگی کےقریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق یاد رہے کہ رواں ماہ 12 جنوری کوکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شاکر جاں بحق ہوگیا تھا۔