خبرنامہ سندھ

کراچی میں پھر سے بینرز آویزاں

کراچی (آئی این پی) کراچی میں سیاسی محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئی ، نامعلوم افراد نے گلستان جوہر میں مصطفیٰ کمال کی تصاویر اور بینرز پھاڑ دئیے ، کئی علاقوں میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف بینر لگ گئے ۔ شہر قائد میں مخالفانہ بینرز لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مختلف علاقوں میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف مختلف علاقوں بینر لگا دئیے گئے ہیں ۔ ان بینرز پر جو ملک کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے درج کیا گیا ہے ۔ بینرز اہلیان کراچی نام سے لگائے گئے ہیں ۔ دوسری جانب گلستان جوہر میں نامعلوم افرد نے مصطفےٰ کمال کی تصاویر اور بینرز پھاڑ دئیے ہیں ۔ مصطفےٰ کمال کی تصاویر اور بینرز گزشتہ روز گلستان جوہر میں مختلف شاہراہوں پر لگائے گئے تھے ۔