کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
کراچی(ملت آن لائن) میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار رینجرز اہلکار شہید جبکہ پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں رات پونے 10 بجے پیش آیا جس کے دوران فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار ہوگئے جبکہ ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
رینجرز اہلکار عبدالرؤف چھٹیوں پر تھے
ترجمان رینجرز کے مطابق عبدالرؤف اپنے دوست سپاہی عمرواحد کےساتھ جا رہا تھا کہ واقعہ پیش آیا۔ رینجرز اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں شہید ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ سپاہی عبدالرؤف لانڈھی کے رہائشی ہیں جو چھٹیوں پر تھے، ان کی میت کارروائی کے بعد آبائی علاقے بھیجی جائے گی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار کی گئے ملزمان میں عمران اور شبیر شامل ہیں۔