خبرنامہ سندھ

کراچی میں کشیدگی، 12مقامات پردھرنے، تجارتی سرگرمیاں معطل

کراچی میں کشیدگی، 12مقامات پردھرنے، تجارتی سرگرمیاں معطل
کراچی:(ملت آن لائن) مختلف علاقوں میں اسلام آباد دھرنا آپریشن کیخلاف تحریک لیبک یا رسول اللہ کے مظاہرین کا کراچی میں پرانی سبزی منڈی،نمائش چورنگی سمیت بارہ مقامات پر دھرنے جاری ہے، تجارتی سرگرمیاں معطل اورٹریفک جام ہوگیا جبکہ شاہراہ فیصل کو بھی دونوں اطراف سے بند کردیا ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلام آباددھرناآپریشن کیخلاف 12 مقامات پر احتجاج جاری ہے اور تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں، تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے کارکنوں کی بڑی تعداد ٹاور، الآصف اسکوئر ،حب ریورروڈ ،اسٹار گیٹ پر پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ فیض آباد میں ہونیوالے تحریک لبیک کے آپریشن کیخلاف اسٹار گیٹ پر بھی مظاہرین نے دھرنا دیدیا ہے اور شارع فیصل کو دونوں جانب سے بند کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی نفری طلب کرلی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کی صورتحال پر کنٹرول کیا جاسکے۔
مظاہرین کی جانب سے ختم نبوت زندہ باد کے نعرے لگائے جارہے ہیں، شارع فیصل اسٹار گیٹ کے راستے بند کئے جانے کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں،اسٹار گیٹ سے لیکر ملیر کالا بورڈ ، ملیر سٹی،گلشن حدید اور اسٹیل مل تک ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے، جبکہ وقفے وقفے سے تحریک لبیک کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی اسٹار گیٹ دھرنے میں پہنچ رہی ہے۔ شارع فیصل پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں اور اسٹارگیٹ میدان جنگ بن گیا، مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی ، جس کے باعث دھویں نے ائیرپورٹ جانےوالےراستےدھندلادیئ ظاہرین نے رکاوٹیں لگا کر ایم اے جناح روڈ بلاک کردی، نمائش چورنگی کے اطراف دکانیں بھی بند کرا دی گئی اور مذہبی جماعت کے ڈنڈا بردار کارکنان نے بولٹن مارکیٹ، جامع کلاتھ، جوڑیا بازار اور الیکٹرونک مارکیٹیں بھی بند کرادی۔ مظاہرین کی ممکنہ پیشقدمی روکنے کیلئے پولیس نےریڈزون سیل کردیا ، گورنرہاؤس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے، گورنرہاؤس جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیئےگئے اور واٹرکینن اورفائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں ہیں۔ کراچی کے تمام اسپتالوں کےلیےالرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب نمائش چورنگی پردھرنے کے شرکاکی ہنگامہ آرائی کی اور رکاوٹیں کھڑی کرکے دونوں ٹریک بند کردیے، پولیس کی بھارتی نفری نمائش چورنگی پہنچ گئی جبکہ واٹرکینن اور پولیس کی مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔ پولیس نے دھرنے کے شرکا کے خلاف آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ کراچی احتجاج کے باعث، ٹریفک پولیس کا متبادل راستوں کا اعلان
احتجاج کےباعث ٹریفک پولیس کا متبادل راستوں کا اعلان کردیا ہے، ٹاور پر احتجاج کے باعث ٹریفک کو ایم ٹی خان روڈ اور ممتاز حسن روڈ موڑ دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق الآصف اسکوائرپراحتجاج کے بعد حیدرآباد جانے اور آنے والے متبادل راستےاستعمال کریں جبکہ حسن اسکوائر پر احتجاج کے باعث ٹریفک اسٹیڈیم روڈ اور عیسیٰ نگری موڑ دیا گیا۔ حب ریور روڈ پر احتجاج سے اپر اورلوور روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا اور ٹریفک کو ڈبہ موڑ اور بلدیہ نمبر 2پر موڑ دیا گیا ہے۔ فیض آباد ھرنا ختم کرانے کیلئے آج صبح بھرپور آپریشن شروع کیا، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں سے علاقہ میدان جنگ بن گیا جبکہ آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے، سیکیورٹی فورسز نے اب تک اسی سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نےدھرنے کے مقام کوتین اطراف سےگھیرکرپیش قدمی کی، پولیس اور ایف سی اہلکار دھرنے کےمرکزی پنڈال میں داخل ہوگئے، پولیس کی جانب سے پہلے شدید آنسو گیس شیلنگ کی گئی، جس سے فیض آباد کی فضا میں آنسو گیس کےبادل چھا گئے۔

پولیس نے فیض آباد انٹر چینج اور میٹرواسٹیشن کومظاہرین سےخالی کرالیا، کیمپ بھی اکھاڑ دیےگئےمظاہرین نے منتشر ہونے کے بعد تڑامڑی چوک بلاک کردیا، مختلف مقامات پر آگ لگا کرگاڑیوں پرپتھراؤ کیا، پولیس نے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں، مظاہرین کے پتھراؤ سے متعددپولیس اور ایف سی اہلکارزخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کیلئے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی دھرنا قائدین کو گرفتار کرنے کیلئے پیش قدمی جاری ہے، دھرنے کے مقام کو تاحال کلیئر نہ کرایا جاسکا جبکہ مظاہرین کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی جارہی ہے، اسلام آباد کے مختلف علاقوں بھارہ کہو،ترامڑی چوک نیلو رمیں بھی پولیس اور مظاہرین میں ہنگامہ آرائی ہورہی ہے