خبرنامہ سندھ

کراچی میں کل درجہ حرار15 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں کل درجہ حرار15 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کراچی:(ملت آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل کراچی کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔ شہر قائد میں گرمی کے طویل دورانیے کے بعد اب سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ گرمی کی شدت کم ہونے کی وجہ سے موسم کی سختی کم ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں نے بھی سکون کا سانس لیا ہے۔ شہر میں گزشتہ کئی روز سے سرد ہوائیں چلنے کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں سردی اور خنکی میں اضافہ بلوچستان کی سمت سےآنے والی شمال مشرقی ہواؤں کی وجہ سے ہوا ہے۔ آئندہ چند روز میں شہر کی فضاؤں میں خنکی مزید بڑھ جائے گی جب کہ ہفتے کے روز کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی تک گرسکتا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں اور گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیں۔