خبرنامہ سندھ

کراچی میں ہلکی بوندا باندی کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی:(آئی این پی)کراچی میں گرمی کا زرو ٹوٹنے کے بعد بادلوں نے شہر میں ڈیرے ڈال دیے، ہلکی بوندا باندی سے گرمی کی تپش میں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔ کراچی میں فروری کے دوران شدید گرمی کے بعد آج موسم نے انگڑائی لی اور گرمی کے دوران کے شہر میں بادلوں نے ڈیرے ڈال دیئے، بادل دل کھول کے تو نا برسے مگر ہلکی پھلکی پھوارکردی، جس سے موسم کی تپش کم ہوئی اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا،گرمی کے ستائے عوام نے سکون کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران بادلوں کے ڈیرے رہیں گے اور بلکی بوندا باندی مزید ہوسکتی ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم زیادہ گرم تو نہیں رہے گا تاہم ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہوائیں بھی چلتی رہیں گیں۔