خبرنامہ سندھ

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں گراؤنڈ پر قبضہ

کراچی: (ملت+اے پی پی) گراؤنڈ پر قبضے اور کھیلوں پر پابندی کیخلاف سڑک پر ہی کھیلوں کا میلہ سجا کر احتجاج کیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد بلاک آئی میں مدنی گراؤنڈ ٹھیکے پر دینے کیخلاف مکینوں نے فائیو سٹار چورنگی کو کھیل کا میدان بنا کر احتجاج کا منفرد انداز اپنایا۔ بڑوں کے ساتھ بچے بھی پیش پیش رہے، جہاں کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال اور پوگو سٹک سے جمپنگ بھی کی گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارکس میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔ احتجاج کے باعث اطراف میں ٹریفک مکمل طور پر جام رہی۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز بھی موجود تھیں۔