کراچی:(اے پی پی)کراچی میں ناگن چورنگی کے قریب کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے 2 مزدور دب کر جاں بحق ہوگئے ۔ ناگن چورنگی کے قریب گرین لائن منصوبے تحت پائپ لائن بچھانے کے لئے مزدور کھدائی کے کام میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گرگیا جس میں دومزدور دب گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام پہنچ گئے اور ملبہ ہٹاکر مزدوروں کو نکالا لیکن وہ جاںبر نہ رہ سکے اور دم توڑ گئے ۔ جاں بحق مزدوروں ذیشان اور عظیم کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ۔ واٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں واٹربورڈ کا پائپ لائن کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔