خبرنامہ سندھ

کراچی: نیوکراچی اور کورنگی سے4غیرملکیوں سمیت8ملزمان گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں آپریشن ردالفساد کے تحت کامیاب کارروائیاں جاری ، نیوکراچی اور کورنگی سے چار غیرملکی باشندوں سمیت آٹھ جبکہ بلدیہ ٹاؤن سے تین ملزمان پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق نیوکراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو غیرملکی باشندوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں ڈاکو اور گٹکا فروش بھی شامل ہیں۔ کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان میں دو غیرملکی،ایک اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے پستول اور آدھا کلو منشیات برآمد ہوئی۔ دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان گرفتار کرلئے۔ ملزمان کی شناخت نور ولی،فہد بن زبیر اور حسنین کے نام سے ہوئی۔