خبرنامہ سندھ

کراچی: واٹرٹینکرندی میں جا گرا

کراچی:(اے پی پی) کراچی کے علاقے کورنگی جام صادق پل پر واٹر ٹینکر الٹ کر ملیر ندی میں گر گیا ، حادثے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ جام صادق پل پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر ملیر ندی میں جاگرا ۔ حادثے کے نتیجے میں ٹینکر ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔