کراچی:(آئی این پی )وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں سرطان کے مرض میں مبتلا لڑکے انواراللہ سے ملاقات کی ،اورانواراللہ کی صحت کیلیےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انواراللہ نے کہا کہ میاں صاحب آپ اور شہباز شریف میری پسندیدہ شخصیت ہیں،وزیراعظم نے انواراللہ کی شہباز شریف سےملاقات کاانتظام کرانےکی ہدایت بھی کردی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہم آپ کی صحت کے لئے دعاگو ہیں اللہ آپ کو شفاء دے ۔ وزیراعظم نےنوجوان کونصیحت کی کہ حوصلہ رکھیں اورتعلیم پر توجہ دیں سب آپ کے ساتھ ہیں۔