کراچی: وومن پولیس کا بسوں کے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں سفرکرنیوالوں کیخلاف ایکشن
کراچی:(ملت آن لائن) وومن پولیس مسافر بسوں کے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف ایکشن میں آگئی اور تین افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او وومن پولیس اسٹیشن سیدہ غزالہ کی سربراہی میں پولیس کی لیڈیز فورس نے مختلف مسافر بسوں کی تلاشی لی اور بسوں میں سفر کرنے والی خواتین سے مسائل بھی سنے۔ پولیس نے بسوں میں پیش آنے والے حالات اور دیگر مسائل کی شکایات درج کیں۔ لیڈی اہلکاروں نے مسافر بسوں کے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں سفر کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لیا جب کہ حقوق نسواں کا خیال نہ رکھنے والے 2 بسوں کے ڈرائیوروں کے چالان بھی کیے گئے۔ اس کے علاوہ وومن پولیس کی اس ہنگامی چیکنگ میں نئی بھرتی ہونے والی اہلکاروں کو ریہرسل بھی کرائی گئی۔