خبرنامہ سندھ

کراچی: ویسٹ زون میں دہشتگرددوبارہ فعال ، الرٹ جاری

کراچی:(اے پی پی) میں ویسٹ زون میں دہشتگردوں کے دوبارہ فعال ہونے کا الرٹ حساس اداروں نے اعلیٰ حکام کو جاری کردیا۔ ویسٹ زون میں دہشتگرد دوبارہ اپنے نیٹ ورک قائم کرنے لگے، حساس اداروں نے مراسلہ اعلیٰ حکام کو ارسال کردیا ، منگھوپیر میں آپریشن اور کارروائیوں کے باوجود دہشتگرد اپنا نیٹ ورک قائم کررہے ہیں جبکہ دہشتگرد اس کے علاوہ منگھوپیر، کنواری کالونی،ایم ٹی این محمد گوٹھ، سلطان آباد، اتحاد ٹاون اور محمد خان کالونی میں نیٹ ورک قائم کررہے ہیں۔ مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے دہشتگرد نور محمد عرف خان اور احسان اللہ تمام نیٹ ورک کی کمانڈ کررہے ہیں،دہشتگرد پولیس کے مخبروں اور پولیس پر حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔