کراچی:(اے پی پی)سندھ حکومت نے ویلنٹائن ڈے پر کراچی کے سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی ۔ سمندر میں نہانے پر پابندی کا اطلاق 14 فروری کو ہو گا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹی کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد ساحل کا رخ کرتی ہے اور اس دوران تیز اور اونچی لہروں کی وجہ سے لوگوں کے ڈوبنے کا خطرہ رہتا ہے، لہٰذا 14 فروری کو سمندر میں نہانے پر پابندی لگائی جائے جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر سمندر میں نہانے پر پابندی لگا دی۔