خبرنامہ سندھ

کراچی: ٹائروں کےگودام میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

کراچی: (آئی این پی)کراچی کے علاقے گلبائی میں واقع ٹائروں کے گودام میں گزشتہ روز لگنے والی آگ پر چوبیس گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا، شہری حکومت، کے پی ٹی اور نیوی کے فائر ٹینڈرز امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شیر شاہ کے علاقے گلبائی میں ٹائروں کے گودام میں لگنے والی آگ پر24گھنٹوں کے بعد قابو پالیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ امدادی کارروائیوں میں شہر کی گیارہ سے زائد فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا، جبکہ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی جل کر خاکسترہوگیا۔ذرائع کے مطابق متاثرہ فیکٹری کے اطراف کی فیکٹریاں حفاظتی اقدامات کے تحت ہفتہ کو بند رہیں جبکہ ملازمین کو بھی چھٹی دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ جمعہ کوگلبائی میں ٹائروں کے گودام، سائیٹ کی گارمنٹس فیکٹری اور ہاکس بے چاول کے گودام میں بھی آتشزدگی کا واقع پیش آیا تھا۔(اح)