خبرنامہ سندھ

کراچی: ٹارگٹ کلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں پولیس نے چھاپے کے دوران ٹارگٹ کلرز سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رفیق اور شیر علی شامل ہیں۔ ملزمان کورنگی کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ ملزمان کا تعلق رئیس مما گروپ سے ہے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل بھی برآمد کر لی گئی۔