خبرنامہ سندھ

کراچی :ٹارگٹ کلنگ تین افراد ہلاک

کراچی:(آئی این پی )کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ، تعلق ایم کیو ایم سے تھا ۔ کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ انچارج شعبہ حادثات جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت عاصم حسین اور امیر حیدر کے نام سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمی شخص کو حسن کے نام سے شناخت کیا گیا ۔ پولیس اور رینجرز کو فائرنگ کے مقام سے نائن ایم ایم کے چھ خول ملے ہیں ۔ ترجمان ایم کیوایم کا کہنا ہے کہ عاصم حسین متحدہ کا کارکن جبکہ امیر حیدر ہمدرد تھا ۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے عمر خان جاں بحق ہو گیا ۔