خبرنامہ سندھ

کراچی :پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں کا احتجاج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں پانی کی عدم دستیابی کے خلاف آج بھی احتجاج جاری ہے ۔ عوام کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اور رہنما بھی اس احتجاج میں شامل ہیں ۔ کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے سامنے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی بھی پہنچ گئے اور عوام کو یقین دہانی کرائی کے مسئلے کے حل کیلئے وہ ان کے ساتھ ہیں ۔