خبرنامہ سندھ

کراچی: پاک فوج کی نگرانی میں خانہ شماری کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا

کراچی (ملت + آئی این پی) جمعرات کو دوسرے روز بھی ملک بھر میں خانہ شماری کا عمل جاری ، مردم شماری کا عملہ پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر شہریوں سے معلومات جمع کررہا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، چاروں صوبوں میں خانہ شماری کاعمل گزشتہ روز شروع ہو ا جو کل بھی جاری ہے گا ، دوسرے مرحلے میں 18مارچ سے مردم شماری شروع ہوگی۔ صدر ممنون حسین نے گزشتہ روز کراچی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس پر صفرصفر ایک لکھ کر خانہ شماری کا افتتاح کیا۔ پاکستان کا واحد ضلع،ضلع وسطی کو قرار دیا گیا ہے۔جہاں پاک فوج اور پولیس کے اہلکار خانہ شماری کے عملے کے ساتھ کام کررہے ہیں کمشنر ادارہ شماریات عارف انور بلوچ نے بتایا کہ غلط معلومات دینے پر 50ہزار روپے یا 6 ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15اضلاع میں مردم شماری کا آغاز ہوگیا۔خیبر پختونخواکے 13 اضلاع او رکز ئی ایجنسی میں بھی چھٹی مردم شماری کا آغاز ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں کراچی کے 6اضلاع میں بھی خانہ شماری جاری ہے۔ شہر میں بڑی سرگرمی کیلئے بڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے جوان ،رینجرز اور پولیس بھی سیکورٹی کیلئے عملے کے ساتھ موجود ہے۔