کراچی(اے پی پی)ماضی کی مشہور ڈراما سیریل شہزوری میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نیلوفر عباسی کی پاکستان آمد پر کراچی پریس کلب کی جانب سے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کراچی پریس کلب اور فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسو سی ایشن کے اشتراک سے اداکارہ نیلو فر عباسی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں اداکار شکیل، پروڈیوسر منظور قریشی، سلیم خواجہ، ظہیر احمد، ظفر خالد، اور دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا اور نیلو فر عباسی کو پاکستان آمد پر بھرپور ویلکم کیا۔ نیلوفر عباسی ان دنوں کراچی کے دورے پر ہیں۔انہوں نے شہزوری، عروسہ اور دیگر ڈراموں سے بھرپور شہرت حاصل کی، اداکارہ نیلو فرعباسی نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔