کراچی:(اے پی پی)نیو کراچی انڈا موڑ پر رینجرز ٹاسک فورس سیل نے کارروائی کر کے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اغوا کار گروہ کا سرغنہ اپنے چار ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان جعلی پولیس اہلکار بن کر اغوا کی وارداتیں کر رہے تھے۔ دوسری جانب گلشن اقبال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کا مشتبہ شخص حراست میں لے لیا گیا۔ جبکہ ملیر الفلاح میں پولیس نے کارروائی کر کے دو اسٹریٹ کریمنلز کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی ہے۔