کراچی:(اے پی پی )مچھر کالونی ریلوے پھاٹک کے قریب ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزموں کو گرفتار کر کے 1 رپیٹر اور 2 پستول برآمد کر لیں۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی سیکٹروں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب منگھوپیر اور لانڈھی میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔رینجرز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 5 ملزموں کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں ٹارگٹ کلرز اور عسکری ونگ کے بھتہ خور شامل ہیں۔