خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس سرچ آپریشن کے دوران 37 مشتبہ افراد گرفتار

کرچی: (اے پی پی) سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ دوران آپریشن پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی اور 37 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے منشیات اور اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔ ادھر کلفٹن کے علاقے درخشاں میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی سے اسلحہ چھینے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ٹریفک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ مبینہ حملہ آور زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔