کراچی(آئی این پی )کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ کلفٹن میں شیشے کے کیفے سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق کلفٹن کے علاقے میں شیشہ کیفے پر چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے کر کیفے کو سیل کردیا اور سامان قبضے میں لے لیا۔ ادھر بلدیہ ٹاون کے علاقے مدینہ کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔ دوسری جانب ناظم آباد نمبر 2 میں بھی مقابلے کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے اور یو پی موڑ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا۔