خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس مقابلہ، کالعدم تنظیم کے3 دہشت گرد ہلاک

کراچی: (آئی این پی) سہراب گوٹھ باڑا مارکیٹ کے قریب حساس ادارے کی نشاندہی پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق دہشتگردوں نے سرچ آپریشن کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کو اقبال اور شاہ محمد کے نام سے شناخت کر لیا گیا ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے کلاشنکوف، دھماکا خیز مواد اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کی تلاش کے لئے ضلع ملیر پولیس نے 3 مختلف مقامات پر ناکے لگائے ہوئے ہیں۔ اغوا کاروں کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں حالیہ واقعات کے ملزموں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔ دہشتگردوں کے خاتمہ تک کراچی میں آپریشن جاری رہے ہیں۔