خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: (ملت+اے پی پی) شہر قائد کی معروف شاہراہ طارق روڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس پی جمشید ٹاؤن طاہر نورانی کے مطابق، پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ماڑی پور کے علاقے میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دو منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بڑی تعداد میں منشیات برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان 100 سے زائد سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ دونوں گرفتار منشیات فروش کئی سالوں سے منشیات فروشی کا دھندا کر رہے تھے۔