کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے موچکو میں پولیس سے مقابلے میں گینگ وار کے کمانڈر سمیت 2 ملزم مارے گئے۔ موچکو مواچھ گوٹھ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں گینگ وار کے کمانڈر شکیل سمیت 2 ملزم مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے تھا۔ دونوں دہشگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دستی بم حملوں میں ملوث تھے۔ دوسری جانب کلفٹن میں معروف شیشہ کیفے پر پولیس نے چھاپہ مار کر 10 شیشہ ضبط کر لئے۔ ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے دوران 2 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔