خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم ہلاک

کراچی: (آئی این پی) نیو سبزی منڈی ہنگورہ گوٹھ کے قریب گشت کے دوران پولیس نے موٹر سائکل سوار ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی تاہم ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل برآمد کر لی گئی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم برکت اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔