خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس نےسات سالہ بچہ بازیاب کرالیا

کراچی :(اے پی پی) پولیس نےگارڈ ن میں کامیاب کارروائی کرکےگیارہ ماہ قبل اغوا کیے جانے والے کم سن کوبازیاب کرالیا،کارروائی میں دواغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا.رات گئےگارڈن پولیس نے ناظم آباد میں چھاپہ مارکر سات سالہ بچے مزمل کو بازیاب کرالیا،کارروائی میں دواغواکار قاسم اورعمر کو بھی گرفتار کرلیاگیا.پولیس کا کہنا ہےکہ اغواکار سگے بھائی ہیں،اغوا کاروں نے گیارہ ماہ قبل بلدیہ سعیدآباد کے رہائشی یاسین کےسات سالہ بیٹے کو گارڈن چڑیا گھرسے تاوان کی غرض سےاغوا کیا تھا. مغوی مزمل اہل خانہ کےساتھ گیارہ ماہ قبل تفریح کےلیےچڑیا گھرگیاتھا.