کراچی:(آئی این پی)گلستان جوہر کے علاقے پرفیوم چوک سے نامعلوم کار سواروں نے اے ایس آئی شہزاد پرویز کو اغوا کر لیا۔ شہزاد پرویز پولیس ہیڈ کوارٹر سعود آباد میں تعینات ہے۔ نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں نے دوکان پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ مقتول کی شناخت جہانزیب کے نام سے کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ نصرت بھٹو کالونی میں پولیس نے کارروائی کر کے 2 ملز موں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہیں۔