خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کارروائی کے دوران 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کے علاقے الفلاح میں پولیس کارروائی کے دوران 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملیر الفلاح کے علاقے میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی۔ کارروائی میں تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عمران ٹارزن، عدنان اور قربان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔