خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس کارروائی کے دوران 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: (مانیٹرنگ ڈیسک) درخشاں پولیس کے مطابق علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے اسٹریٹ کرمنلز کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔