خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن،9ملزمان گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ، نیوکراچی سے پانچ افغانی باشندے گرفتار کر لئے گئے،کیماڑی سے کالعدم تنظیم کا کارندہ پکڑا گیا، مچھر کالونی سے خاتون منشیات فروش جبکہ اتحاد ٹاؤن سے دو ملزمان پکڑے گئے۔ پولیس کے مطابق نیوکراچی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم پانچ افغانی باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب کیماڑی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل صدیق عرف عکاشہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ مچھرکالونی میں پولیس نے خاتون منشیات فروش فاطمہ کو گرفتار کرکے تیس گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دع ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مواچھ گوٹھ میں پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی سیل کرکے مخصوص مقامات کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔