خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کا سرچ آپریشن، 49 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی (آئی این پی )کراچی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تابر توڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 49 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سائٹ میٹروول سے آٹھ ، اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے ستائیس، بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران نو، جبکہ گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کے قریب چھاپا مار کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔