خبرنامہ سندھ

کراچی ‘پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 34 افراد گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی )کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 34 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ گلبہار سے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر فرحان چکنا کو دھر لیا گیا۔ ٹارگٹ کلر 12 مئی سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ منگھوپیر کن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ علاقے کے داخلی خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر برگیڈ میں پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کر لئے گئے۔ ملیر الفلاح سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث سیاسی جماعت کے دو کارکن دھر لئے گئے جبکہ گلبرگ میں پولیس نے چھاپہ مار کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔