خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 34 ملزمان گرفتار

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 34 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں اندرون سندھ رانی پور کا مفرور کلر غلام علی اور 3 غیر قانونی مقیم باشندے شامل ہیں۔نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزم سے ٹی ٹی پستول اور مسروقہ سامان برآمد ہوا۔ جیکسن پولیس نے ٹارگٹ کلر صفدر پٹھان سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سعود آباد سے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم پکڑا گیا۔دوسری جانب درخشاں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 11 خواتین اور 11 مردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان میں 2گٹکا فروش بھی شامل ہیں۔ ادھر شیریں جناح کالونی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔